ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / سائنا نہوال انڈونیشیا اوپن کے دوسرے راؤنڈ میں

سائنا نہوال انڈونیشیا اوپن کے دوسرے راؤنڈ میں

Wed, 14 Jun 2017 17:20:31  SO Admin   S.O. News Service

جکارتہ، 13جون(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)ہندوستان کی سب سے سینئر خاتون بیڈمنٹن کھلاڑی اور لندن اولمپکس کی کانسے کا تمغہ فاتح سائنا نہوال انڈونیشیا اوپن ورلڈ سپر سیریز پریمیئر بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ میں پہنچ گئی ہیں۔سائنا نے خواتین کے سنگلز کے پہلے دور میں آٹھویں درجہ بندی کی تھائی کھلاڑی اتانون رتچانوک کو شکست دے کر باہر کا راستہ دکھایا۔دنیا کی 11ویں نمبر کی ہندوستانی کھلاڑی سائنا نے خواتین کے سنگلز کے پہلے ہی راؤنڈ میں کمال کا مظاہرہ کر رتچانوک کو 17-21، 21-18، 21-12 کو شکست دے کر دوسرے راؤنڈ میں جگہ بنائی۔میچ میں غیر ترجیحی ہندوستانی کھلاڑی کی اگرچہ شروعات اچھی نہیں رہی اور وہ پہلا گیم 17-21سے گنوا بیٹھیں، لیکن دوسرے گیم میں انہوں نے بہترین واپسی کی اور مسلسل چار پوائنٹس لے کر برتری بنائی۔اس گیم میں سائنا نے ایک گیم پوائنٹس بھی جیتا۔1-1کی برابری کے بعد انہوں نے تیسرے اور فیصلہ کن گیم میں بھی بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور مسلسل چھ پوائنٹس لئے اور دو کھیل پوائنٹس جیت کر آسانی سے 21-12سے کھیل اور میچ اپنے نام کر لیا۔

سائنا اور رتچانوک کا کیریئر میں یہ 13واں مقابلہ تھا جس میں دنیا کی 11ویں نمبر کی ہندوستانی کھلاڑی نے آٹھ بار تھائی لینڈکی کھلاڑی کو شکست دی ہے۔سائنا اب دوسرے دور میں تھائی لینڈ کی ہی نچاون جداپول کے خلاف اعتماد کے ساتھ اتریں گی۔ہندوستانی کھلاڑی کیریئر میں سات بار 15ویں رینک جداپول سے بھڑی ہیں اور ان کا تھائی کھلاڑی کے خلاف ناقابل شکست رہنے 7-0کا بہترین ریکارڈ ہے۔اس سے پہلے مخلوط ڈبلززمرے کے پہلے ہی راؤنڈ میں بی سلیم ریڈی اور اشونی پونپپا کی ہندوستانی جوڑی کو شکست جھیلنی پڑی۔انڈونیشیا کے عرفان فادلاہ اور وینیگرینی کی جوڑی نے ہندوستانی جوڑی کو مسلسل گیموں میں محض 29منٹ میں 21-12، 21-9 سے شکست دی۔


Share: